پنجاب میں 3روز کیلئے کاروباری سرگرمیاں معطل،آن لائن کاروبار جاری

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 09:45am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں آج سے 3روز کیلئے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ،آن لائن کاروبار جاری رہےگا جس پر شہری کافی پریشان ہیں ۔

 چار روز کی کمائیوں کے بعد ایک بار پھر تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں،پنجاب بھر میں 3روز کیلئے تمام مارکیٹس بند ہیں تالے لگی شاپس کے باہر شہری بے حد پریشان ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت روزانہ کاروبار کی اجازت دے تو ہی رش کم ہوگا،حکومت کاروبار مکمل کھولے یا پھر بند کردے مگر اس طرح تنگ نہ کرے۔

 تمام دوکانداروں نے لاک ڈاون کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے شاپس کے باہر موبائل نمبر لکھ کر لگا دئیے ہیں تاکہ آن لائن سروس سے کاروبار بحال ہواور گھریلو اخراجات چل سکیں۔

 دوسری جانب حکومتی احکامات کے مطابق ان 3روز کے دوران بھی گروسری اسٹورز،کریانہ اسٹورز،ملک شاپس،تندور،پھل اور سبزی منڈیاں،پیٹرول پمپس،سپئیرپارٹس شاپس ،ٹائر پینچر شاپس اور پوسٹل سروس آفسسز کھلیں رہیں گےجبکہ ڈبل سواری پر سخت پابندی ہوگی۔